میرے گھر سے 7 دنوں میں 6 افراد کے جنازے اٹھے ۔۔ اس خاتون کے ساتھ کیا ہوا جو ایک بعد ایک شخص کےانتقال کر جانے کی وجہ سے انکا گھر ہی خالی ہو گیا؟
اپنا گھر کا ایک فرد انتقال کر جائے تو انسان سنبھل نہیں پاتا مگر ایک ایسی بھی خاتون ہے جس نے اپنے گھر کے ایک کے بعد ایک فرد کو کھو دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ کس طرح پیش آیا، آئیے جانتے ہیں۔
یہ واقعہ ہے کراچی سے تعلق رکھنے والی طلعت فاطمہ نامی ایک خاتون کا۔ جو کہتی ہیں کہ اس وقت تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ جیسے زندگی ہی ختم ہو گئی ہے کیونکہ گھر کے ایک شخص کوغم ہی پورا نہیں ہوتا لیکن یہاں تو پورا 1 ماہ گھر میں انتقال کی ہی خبریں آتی رہیں اور ہم غم میں ڈوبے رہے۔ ہوا کچھ یوں کہ یہ سب انتقال کورونا کی وجہ سے ہوئے۔
اور ہمارے خاندان کے کئی لوگ بیرون ملک امریکا، لندن تو کچھ یہاں ملک کے دیگر علاقوں میں مقیم ہیں اور جب بھی ہمارے گھر کوئی قرآن خوانی ہوتی یا کوئی تقریب ہوتی تو ہم انٹرنیٹ کے زریعے سب لائیو کال پر آ جاتے اور دعا میں شریک ہوتے۔
مگر کورونا وائرس میں جب ہمارے یہاں قرآن خوانی تھی تو میرے دبئی میں مقیم داماد ایک دم سے اٹھ کر چلے گئے کیونکہ انکی طبعیت خراب ہو گئی تھی۔
اور پھر اگلے ہی دن انکی طبعیت خرابی کی خبر ہمارے پاس آئی ارو پتا چلا کہ طبعیت زیادہ خراب ہے اور 10 میں وہ انتقال کر گیا، اس کے بعد لاہور میں بہنوئی کا انتقال ہوا۔
یہی نہیں پھر اسی گھر میں میری بھانجی بھی اس دنیا سے چلی گئی مگر یہاں حیرت کی بات تو یہ ہے کہ یہی میری بھانجی پورے خاندان کو بتا رہی تھی کہ اپنے دکھ کے بارے میں وہ بھی گئی اس دنیا سے۔
مزید یہ کہ پھر میری سگی بہن، دوسری بھانجی،ایک اور بہن جو کراچی میں رہتی تھیں ان سے میری انتقال سے پہلے 17 منٹ بات ہوئی فون پر وہ بھی مجھے اکیلا چھوڑ کر دنیا سے چلی گئیں، وہی تو تھیں جن سے میں اپنے دل کی باتیں کیا کرتی تھیں ۔ان کے جانے سے دل بوجھ سا گیا تھا۔ مگر اپنے آپ کو سنبھالا اور آج میں کھانے کا کاروبار کرتی ہوں۔
بس لوگوں کی مدد کی ضرورت نہیں بلکہ لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ مجھے کھانے کا آرڈر دیں تا کہ محنت کر کے اور گھر میں ہی رہتے ہوئے اپنا رزق کما سکوں۔
مختصراََ یہاں آخر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ ایک باہمت خاتون ہیں جن کا آج کوئی بھی اس دنیا میں نہیں رہا مگر وہ پھر بھی محنت کر ے رزق کما رہی ہیں اور غم کو مٹانے کی کو شش کر رہی ہیں،اس خبر سے متعلقہ معلومات میرا پاکستان نامی ویب چینل سے حاصل کی گئی ہیں۔