میں نے مشتاق احمد سے رات دیر 200 ڈالر مانگنے تھے لیکن پھر ۔۔ سابق کھلاڑی مشتاق احمد نے معین خان سے مدد مانگی تو انہوں کیا کیا؟

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2 مایہ ناز سابق کھلاڑی مشتاق احمد اور معین خان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ان کی پاکستانی ٹیم کے لیے بہت ساری خدمات ہیں جنہیں ان کے مداح آج بھی یاد رکھتے ہیں۔

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اور سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان آج بھی ایک دوسرے کے بہت اچھے اور قریبی دوست ہیں۔ ان کا ایک دوسرے سے آپس میں ملنا جلنا جاری ہے۔ حال ہی میں مشتاق احمد نے پروگرام ‘انڈی کی گوگلی’ میں معین خان کو مدوع کیا جس میں انہوں نے اپنی کرکٹ سے وابستہ پرانی یادوں کو دوبارہ دہرایا۔

پروگرام کے آغاز میں مشتاق احمد نے اپنے دوست معین خان کا تعارف کرایا اور ان کے بارے میں دلچسپ واقعہ بتایا۔ مشتاق احمد نے بتایا کہ معین خان دنیا کے وہ واحد وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے سن 1999 کے ورلڈ کپ میں ٹوٹی ہوئی اُنگلی کے ساتھ بہترین غیرملکی باؤلر ایلن ڈونلڈ کو چھکے مارے۔

مشتاق احمد نے اپنی ویڈیو میں ایک اور ماضی کا قصہ سنایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے معین سے دو سو ڈالر قرضہ مانگا تھا اور اس دوران ہم ٹور پر تھے۔ میں نے معین کو سوتے ہوئے جگا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ معین سمجھ جاتا تھا تو اس نے مجھے کہا کہ آجاؤ میرے کمرے میں۔ لیکن معین نے مجھے کسی گورے کا کمرہ بتا دیا تھا۔

آگے معین خان نے بقیہ قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ مشتاق نے مجھے ڈیڑھ 2 بجے کے قریب جگا دیا تھا اسے پیسے چاہیئے تھے۔ اس وقت میں سو رہا تھا اور اس نے مجھے کال کر کے نیند سے اٹھا دیا تھا۔ جب مشتاق کی کال آئی تو مجھے غصہ آیا کیونکہ انہیں 200 ڈالر چاہئے تھے۔ معین خان نے کہ اسی وقت میرے ذہن میں اچانک شیطانی آئی۔ جب مشتاق احمد نے مجھ سے کمرہ نمبر پوچھا تو میں نے انہیں غلط کمرہ نمبر بتا دیا تھا جہاں ایک گورا رہ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مشتاق نے دروازہ کھٹکھٹایا اور اندر سے آواز کہ کون ہے باہر تو مشتاق نے کہا کھولو دروازہ میں ہوں تو اندر انگریزی نہ جھاڑ۔ پھر وہ گورا باہر آیا اور اس نے مشی کو خوب سنائی۔ معین خان نے بتایا کہ بعدازاں میں نے مشتاق احمد کی مدد پوری کر دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں