واقعی تبدیلی آ گئی

حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز گل نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے ، لائٹ ڈیزل ایک روپے 27 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے

۔شہباز گل کا کہناتھا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 40 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ ا ن کا کہناتھا کہ

وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی خواہش کے برعکس عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایل این جی کی درآمد کی اجازت سی این جی سیکٹر کو دینے سے گیس کی کمی بھی پوری ہوجائے گی

اور کاروبار بھی ترقی کرے گا ۔اپنے بیان مین انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر نجی طور پر گیس منگوا رہا ہے ہمیں یقین ہے کہ اب اچھا وقت آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پٹرول کی قیمت مسلسل اوپر جارہی ہے ، دنیا کے ممالک پٹرول پر انحصار کم کر کے سی این جی پر جارہے ہیں ،خاص طور پر یورپ اور بھارت سسٹم ڈویلپ کر رہے ہیں، ٹیکسوں میں چھوٹ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سی این جی کا بہترین سسٹم بنا ہوا ہے اگر ہمیں ٹیکسوں میں رعایت دیدی جائے تو یہ سیکٹر ملکی زرمبادلہ کی بچت کے ساتھ ساتھ معاشی گروتھ میں بھی مزید موثر کردار
ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہیں اب گیس کی وافر دستیابی کے ساتھ ہمارا کاروبار بھی ترقی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں