والد کے انتقال کے بعد گھر سنبھالا ۔۔ جانیے مسجد نبویﷺ میں نماز کے دوران انتقال کر جانے والے شخص کی کہانی
مسلمانوں کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اسے موت مدینہ میں آئے۔ جی ہاں تو آج ہم دور حاضر کا ایک معجزہ آپکے سامنے لیکر پیش ہوئے ہیں جس میں ہم آپکو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جسے موت مسجد نبویﷺ کے صحن میں آئی۔
ہوا کچھ یوں کہ یہ حرم پاک ﷺ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد جب وہ مسجد نبویﷺ پہنچا تو وہاں جمعہ کی نماز ادا کی اور نماز ختم ہونے کے بعد بھی اٹھ کر کھڑا نہ ہوا تو لوگوں نے اسے ہلا کر جب دیکھا تو معلوم ہوا کہ اس شخص کی روح پرواز کر چکی ہے اور وہ سجدے کی حالت میں انتقال کر گیا ہے۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول رہا۔ اور جب تحقیق کی گئی تو اس کے چھوٹے بھائی سے معلوم ہوا کہ یہ ہمارا بڑا بھائی ہے اور اس نے ہم چھوٹے بہن بھائیوں کیلئے عزیم قربانی دی۔ اور وہ قربانی یہ ہے کہ والد کے گزر جانے کے بعد بڑا بھائی ہونے کے ناطے اس نے خود شادی نہ کی اور ساری زندگی گھر سے باہر رہ کر محنت مزدوری کرتا رہا، کچھ دنوں بعد گھر آتا تو چھوٹے بہن بھائیوں کیلئے ان کی پسند کا سامان لے آتا اور ماں کے ہاتھ میں اپنے خون پسینے کی کمائی ہوئی رقم رکھ دیتا۔
مذکورہ شخص اسی طرح ساری زندگی گزارتا رہا یہاں تک کہ چھوٹے بہن بھائیوں کی شادیاں تک اچھے طریقے سے کروا دیں، بہنوں کو انکے نئے گھر میں جس جس چیز کی ضرورت تھی وہ بھی خود لیکر دی۔
مزید یہ کہ کچھ دنوں بعد حسب معمول جب ہمارا بڑا بھائی گھر آیا تو امی اس سے کہنے لگی کہ بیٹا اب تو تم شادی کر لو تو بیٹا بولا ماں اب میری شادی کی عمر بھی نکل گئی ہے اس کے علاوہ اب تو ایک ہی خواہش ہے کہ آپ کے چہرے پر خوشی دیکھوں اور اللہ کے گھر کا دیدار کر لوں۔
یہ بات سننے کے بعد ہماری ماں نے ہمیں کہا کہ بڑے بھائی کیلئے عمرے پر جانے کا انتظام کرو۔ اور پھر جب یہ شخص عمرے کے بعد مسجد نبویﷺ پہنچا تو اس کی روح جمعہ کی نماز کے دوران ہی پرواز کر گئی۔