والدین کو گھر سے نکالنے پر اولاد کو کتنے سال قید کی سزا ہوگی؟ عدالت نے بڑا فیصلہ کر لیا
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے قانون پر بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گھر کرائے پر ہو یا اپنا،بچوں نے اگر والدین کو گھر سے بے دخل کیا تو یہ سنگین جرم ہوگا۔
علاوہ ازیں والدین کو گھر سے نکالنے پر اولاد کو ایک سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے تحریری فیصلہ جاری کیاجس میں انہوں نے کہا کہ والدین بچے کو اپنے گھر سے جب چاہیں نکال سکتے ہیں۔
والدین کے نکالنے پر اولاد 7 دن میں گھر خالی کرے ورنہ ایک ماہ کی سزا دی جائے گی۔
Load/Hide Comments