پرسکون نیند حاصل کرنے کیلئے مفید مشورے۔۔۔

قارئین آج کی اس مصروف زندگی میں تقریبا ہر دوسرا انسان نیند کی کمی، بے حوابی اور ڈپریشن جیسے مہلک امراض کا شکار ہیں۔

آج کے اس کالم میں ہم آپ کو ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے دئیے گئے کچھ مشورے بتائیں گے جو آپ کی نیند اور صحت کے لئے بہت مفید ثابت ہوں گے۔
نیند ہماری مجموعی ذہنی و جسمانی صحت پر اثرانداز ہوتی ہے۔

نیند بہتر نہ ہو تو انسان کو کئی طرح کے ذہنی و جسمانی عارضے لاحق ہونے کا امکان غالب آجاتا ہے۔ اگر آپ کو نیند جلدی نہیں آتی اور آپ بستر پر پڑے کروٹیں بدلتے رہتے ہیں

تو بستر میں جانے سے پہلے ’مونگ پھلی مکھن‘ (Peanut butter)کے دو چمچ کھائیں۔ اس میں ٹرپٹوفن نامی امائنو ایسڈ ہوتا ہے جو نیند آنے میں مدد دیتا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ”نیند نہ آنے کی ایک وجہ معدے کی خرابی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کو متلی کی شکایت ہے تو الکوحل سویب (Alcohol Swab)کو سونگھیں، اس سے آپ کو فوری افاقہ ہو گا اور آپ کو نیند آ جائے گی۔

ڈاکٹر اور نرسز متلی کا علاج اسی طریقے سے کرتے ہیں۔اگر آپ کو مختلف اعضاءکے سو جانے یا سُن ہو جانے کی شکایت رہتی ہے تو اپنے سر کو کچھ دیر کے لیے دائیں بائیں گھمائیں۔

اس طرح آپ کی گردن کے پٹھے پرسکون ہو جائیں گے اور اعضاءکی بے حسی ختم ہو جائے گی اور آپ کو نیند آنے میں مدد ملے گی۔ سوتے وقت ذہنی تناﺅ کو ختم کرنے کے لیے چار تک گنتی گنیں اور اس دوران سانس اندر کھینچتے رہیں۔

پھر اس سانس کو ایک سے آٹھ تک گنتی گنتے ہوئے آہستہ آہستہ باہر نکالیں۔اس طریقے سے آپ کا ذہن پرسکون ہو جائے گا اور آپ کو بہت جلد نیند آ جائے گی۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں