پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ٹرانسپورٹرز نے بھی مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی
لاہور (آن لائن) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد کمی کر دی ہے جس کے بعد ملک بھر میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ایک سو روپے سے تین سو روپے کمی واقع ہوئی ہے لاہور ملتان اور لاہور راولپنڈی کے کرایوں میں ایک سو روپے جبکہ لاہور صادق آباد کرائے میں تین سو روپے کمی کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments