پیٹرول مہنگا ہوا تو گھوڑے پر نکل پڑے ۔۔ شہری نے ٹریفک جام کا بھی حل ڈھونڈھ نکالا، ویڈیو وائرل
کراچی میں ٹریفک کا جام ہونا معمول کی بات ہے۔ ہر روز مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک جام رہتا ہے۔ کہیں بھی جانے کے لیے 20 سے 40 منٹ کا وقت دیکھ کر نکلنا پڑتا ہے تاکہ مقررہ وقت پر منزل تک پہنچ جائیں۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری مرکزی شاہراہ پر گھوڑے پر سوار ہے۔ ٹریفک جام ہے۔ سب گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں لیکن وہ گھڑ سوار مزے سے آگے کی جانب جا رہا ہے۔ کراچی کی ایک شہری کی ویڈیو معروف ایڈیٹر حسان چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک سب سے اچھا طریقہ ہے ٹریفک کو پیچھے چھوڑ کر آگے نکلنے کا۔ جس کے بعد انہوں نے ہیش ٹیگ کراچی کا استعمال کیا ہے جس سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ یہ ویڈیو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ہے۔https://platform.twitter.com/embed/Tweet.html?dnt=false&embedId=twitter-widget-0&features=eyJ0ZndfZXhwZXJpbWVudHNfY29va2llX2V4cGlyYXRpb24iOnsiYnVja2V0IjoxMjA5NjAwLCJ2ZXJzaW9uIjpudWxsfSwidGZ3X2hvcml6b25fdHdlZXRfZW1iZWRfOTU1NSI6eyJidWNrZXQiOiJodGUiLCJ2ZXJzaW9uIjpudWxsfSwidGZ3X3NwYWNlX2NhcmQiOnsiYnVja2V0Ijoib2ZmIiwidmVyc2lvbiI6bnVsbH19&frame=false&hideCard=false&hideThread=false&id=1493872580784275460&lang=en&origin=https%3A%2F%2Fhamariweb.com%2Fnews%2Fnewsdetail.aspx%3Fid%3D3437695%26fbclid%3DIwAR2ufhuE8v22mmbqfYedtnCqERYns6AMeGJn5w4w9VhrnLDINmvK-3l73lo&sessionId=5c56241fdca85fb56c3011ec82db7310ef3647f7&theme=light&widgetsVersion=2582c61%3A1645036219416&width=550pxان کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس پر شہری کہہ رہے ہیں کہ یہ سب سے اچھا طریقہ ہے پیٹرول کا خرچہ بچانے کا۔ کیونکہ حال ہی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس سے شہریوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ اس ویڈیو پر ارسلان نصیر کہتے ہیں کہ: ” نہیں تو آپ کے خیال میں ارطغرل کیوں دکھایا جا رہا تھا کہ عوام گاڑی پر نہیں گھوڑوں پر سفر کرے۔ ”