کریم کا ڈرائیور اور میں
ڈیجٹیل ٹیکسی سروس کے بے انتہا فوائد موجود ہیں مگر اس ہجوم میں کچھ کالی بھیڑیں بھی شامل ہیں جنہوں نے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنا دیاہے ایسی صورتحال میں کمپینز کا کام ہے کہ وہ ایسے ڈرائیور ز جو لوگوں کے ساتھ بدتمیزی یا انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کر تے ہیں ان کیخلاف سخت ایکشن لیں اور انہیں پولیس کے حوالے کریں تاکہ لوگوں کا اعتماد اس سروس پر بحال رہ سکے تفصیلات کے مطابق فیس بک صارف سید ضیغم علی نے پیغام جاری کیاہے کہ جس میں اس کا کہناہے کہ گزشتہ رات نو بجے میری خاندان کی ایک خاتون نے کریم سروس استعمال کرتے ہوئے
امپوریم مال سے بحریہ ٹاﺅن آنے کافیصلہ کیا ،ہم سب جانتے ہیں راستے میں ایک ایل ڈی اے نامی علاقہ آتاہے جو کہ کافی سنسان رہتاہے ،کریم کے عدیل نامی ڈرائیور نے اس علاقہ سے گزرتے ہوئے گاڑی میں پردے پھیلا دیئے اور گاڑی کو ایک اندھیرے والی اور سنسان جگہ پر جا کر کھڑا دیا اور یہ تاثر دیا کہ گاڑی میں کوئی مسئلہ آ گیاہے ،اس لیے گاڑی آگے نہیں چل سکتی . صارف کا کہناتھا کہ ڈرائیور نے مبینہ طور پے اپنے موبائل پر فحش فلمیں چلا دیں اور میری کزن کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ،میری کزن جیسے تیسے کوشش کر کے گاڑی سے باہر نکلی اور وہ بہت ڈری ہو ئی تھی لیکن اس نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی ،اس نے اپنے بھائی کو فون کیا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس وقت وہاں پر پولیس پٹرولنگ کرتے ہوئے پہنچ گئی اور میری کزن اس چنگل سے نکل آ ئی جیسا کہ ہم سب پولیس کو جانتے ہیں تاہم میری کزن نے پولیس کو پوری کہانی نہ بتانے میں ہی بہتری سمجھیاور دیگر ٹیکسی کو بلا کر گھر پہنچی .ہم نے اپنی شکایت کریم کے ہیڈ آفس میں جمع کروا دی ہے اور اب ان کے جواب کے منتظر ہیں .صارف نے گاڑی کے ڈرائیور کا نام اور نمبر بھی جاری کیاہے .گاڑی کے ڈرائیور کا نام محمد عدیل تھا اور اس کی گاڑی سوزوکی ویگن آر تھی.اگر یہ پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں کے ساتھ بھی ایک بار شیئر کردین کیوںکہ آج کل یہ چیزیں عام ہورہی ہیں اس لیے دوسروں کے ساتھ ضرور شیئر کریں جزاک اللہ