گجرات: اجتماعتی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دم توڑ گئی.…

قارئین آپ کو انتہائی افسوس ناک خبر سے آگاہ کریں کہ خواتین مسلسل زیادتی اور بر بریت کا نشانہ بن رہی ہیں۔ گجرات میں اجتماعتی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دم توڑ گئی،

مرکزی ملزم کو گرفتار، لڑکی سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی انتقال کرگئی جب کہ پولیس نے دعویٰ کیا ہےکہ لڑکی کی موت زہریلی گولیاں کھانے سے ہوئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گجرات کے علاقے غازی چک میں اجتماعی زیادتی اور لڑکی کے انتقال کے واقعےکی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے، اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتارکرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 3 افراد نے3 ستمبرکی رات غازی چک میں لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کی،

حالت غیر ہونے پر ملزمان لڑکی کوپھینک کر فرار ہوگئے، بعد میں لڑکی دم توڑ گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لڑکی کی موت زہریلی گولیاں کھانے سے ہوئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آجائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ لڑکی کے متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ لواحقین کوانصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پریقینی بنائی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ زیادتی کے واقعات پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی رپورٹ ہوتے ہیں ، ملزمان گرفتار ہونے کے باوجود بھی ایسے کیسز میں کمی نہیں ہو رہی

اپنا تبصرہ بھیجیں