گلوکار جواد احمد ابرارالحق پر برس پڑے۔۔۔

قارئین آپ کو بریکنگ نیوز سے آگاہ کریں کے گلوکار و چیئر مین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد تحریک انصاف کے موجودہ رهنما ابرار الحق پر چڑ دوڑے۔

معروف گلوکار ابرار الحق کی طرف سے نئے دور کی ماؤں کی تربیت پر تنقید کے معاملے پر جواد احمد بھی سامنے آ گئے ہیں،ابرار الحق نے کہا تھا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو

اُس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ اور اللہ تعالیٰ کا نام سُنا کر سُلایا کرتی تھیں اور بچے فوراً سو بھی جاتے تھے لیکن آج کل کی مائیں بچوں کو فون تھما دیتی ہیں

جس پر بے بی شارک ڈو ڈو چل رہا ہوتا ہے۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی، کسی نے ابرار الحق کو ماضی کے گانوں کے بول یاد کروائے تو کسی نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،

گلوکار جواد احمد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کا کہا کہ پاکستان میں گھٹیا اور بے ہودہ میوزک شروع کرنے اور اس سے اربوں روپیہ بنانے والوں کو آج مذہب یاد آ رہا ہے،

میں جانتا ہوں کہ یہ منافق لوگ کتنے غلیظ کرداروں کے مالک ہیں جو آج یہ بک بک کر رہے ہیں، اگر ماؤں کی لوریوں سے فرق پڑتا ہوتا انہیں سن کر ایسے گھناؤنے کردار جنم نہ لیتے، آج یہ مذہبی باتیں کرکے نیک بن رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں