ہر مشکل آسان یہ وظیفہ روز پڑھیں
گلوب نیوز!پیر ابو نعمان رضوی کہتے ہیں کہ توکل انسان کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیتا۔میرے پاس جو لوگ روحانی علاج اور رہ نمائی کے واسطے آتے ہیں،ان میں زیادہ تر ایسے لوگ شامل ہوتے ہیں جنہیں مایوسی کا مرض ہوتا ہے،توکل بہت کم کرتے ہیں۔میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ توکل
ایسی قوت ہے جو انسان کو اللہ کے قریب کردیتی ہے۔وہ اسکو یقین ایمان دیتی ہے اور وہ ہمیشہ اپنے ہر کام میں اللہ کریم کی طرف رجوع کرتا ہے۔ایسے لوگوں کو پریشانیاں پریشان نہیں کرتیں۔لہذا میرا مشاہدہ ہے کہ جو لوگ اپنے غلط نظریات اور کاموں کی وجہ سے لوگوں کے غلط رویوں کا سامنا کرتے ہیں،سب سے پہلے خود انہیں اپنی اصلاح کرنی چاہئے اور غفورورحیم سے مغفرت طلب کرکے راہ ہدایت کی دعا کرتے رہنی چاہئے۔یہ عمل لگاتار ہے۔جب تک سانس ہے اللہ سے مانگتے رہنا چاہئے۔عام زندگی میں جب لوگوں کی جانب سے تکالیف بڑھ جائیں،نوکری اور کاروبار میں رکاوٹیں ہوں،بیماریاں حملہ آور ہوتی رہیں۔ خوف دل میں بیٹھ جائے اور وسوسے آتے ہوں۔بچوں کی شادیوں اور خوشیوں کو نظر بد سے بچانا ہو۔امتحانات سر پرہوں تویکایک پڑھائی سے دل اکتا جائے،یا کچھ یاد نہ رہتا ہوں،ڈپریشن بڑھ جائے۔عدالتوں میں خواری کا سامنا ہو،بدمعاش لوگ تنگ کرتے ہوں تو ایسے ہر طرح کے سماجی و جسمانی و باطنی مسائل سے بچنے کے لئے چالیس روز تک روزانہ تین سو تیرہ بار یہ دعا پڑھا کریں۔ بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیء فی الأرض ولا فی السماء وہو السمیع العلیم۔ دل میں دعا پڑھنی ہے۔اول آخر درود پاک تین بار۔چالیس روز کے بعد روزانہ گیارہ بار صبح پڑھ لیں یا کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اسکو تین بار پڑھ لیا کریں،انشا ئاللہ شیطان کی پھیلائی نحوست سے بچ جائیں گے اور روحانی قوتیں آپ کی حامی و نصیر ہوں گی۔