ہم نے کسی کو منع نہیں کیا لوگ خود یہاں نہیں رہتے ۔۔ جانیے پاکستان کے 400 سال پرانے علاقہ کے بارے میں دلچسپ باتیں؟

پاکستان میں ایک ایسا بھی گاؤں پایا جاتا ہے جہاں صرف کئی صدیوں سے آل رسول ﷺ یعنی کہ سید لوگ ہی آباد ہیں، کوئی اور یہاں نہیں آتا۔آئیے جانتے ہیں کہ اس کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ اس خبر سے متعلق معلومات ہم نے ڈیجیٹل پاکستان نامی ایک چینل سے اخز کیں ہیں۔

اس گاؤں کا نام چک نورنگ شاہ ہے جو پنجاب کےعلاقے کبیر والا ڈسٹرکٹ میں واقع ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا نہایت ہی منفرد گاؤں ہے جہاں کوئی اور آنے کی ہمت ہی نہیں کرتا۔

تو اس بارے میں جب یہاں کے سید لوگوں سے پوچھا گیا کہ کوئی اور زات یا برادری والے یہاں کیوں نہیں رہتے۔ جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ۔

کہ لوگ یہاں کے تمام قریبی گاؤں والے ہم سے عقیدت و احترام کا رشتہ رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے رہنے کیلئے نہیں آتے اور کہتے ہیں کہ آپ سب سید ہیں اور آپ لوگوں کی عورتیں بھی کسی کام سے باہر آئیں جائیں گی۔

تو اگر غلطی سے بھی ہماری ان پر نظر پڑ گئی تو ہم اپنے آپ کو قصور وار سمجھیں گے کہ یہ غلط کام ہم سے آخر ہوا تو ہوا کیسے؟

اسی علاقے کے بزرگ کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے کسی کے ساتھ کوئی زور زبر نہیں کیا جاتا کہ آپ لوگ یہاں پر کیوں آئے۔

مزید یہ کہ اسی بزرگ نے بتایا کہ چند ایک گھر یہاں سعادت کے علاوہ بھی موجود ہیں مگر ان کے گھر ہمارے گھروں سے کافی دور ہیں یہی نہیں اس موقعے پر ایک نوجوان کا کہنا تھا۔

کہ ہمارے یہاں حضرت نورنگ جہانیاں کا مزار ہے تو انکے مریدوں سے کئی مرتبہ کہا ہے کہ آپ لوگ یہاں آ کر رہیں مگر وہ لوگ صرف عرس پر یہاں آتے ہیں اس کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں واپس چلے جاتے ہیں۔

اب آپ کو اس گاؤں کے بارے میں مزید بتاتیں ہیں کہ یہ گاؤں ایک تو 400 سال سے زائد عرصے سے آباد ہے۔

اور حضرت نورنگ جہانیاں کے مزار کی وجہ سے کافی مشہور ہے یہی نہیں اس کی زمین بڑی زرخیز ہے دنیا کا ہر پھل فروٹ، سبزی کی یہاں کاشت کاری جاتی ہے۔

اس کے علاوہ اس گاؤں کا نام ہی حضرت نورنگ جہانایاں کے نام پر رکھا گیا ہے۔یہاں سعادات کے رہنے کی وجہ سے بہت زیادہ دینی فضاء پائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں