یہ مائیں بھی میری والدہ جیسی ہیں، ان کی خدمت مجھ پر فرض ہے ۔۔ عائشہ عمر بنت فاطمہ فاؤنڈیشن پہنچی تو وہاں ایسا کیا ہوا جو وہ رونے لگیں؟
ماں کی دعا وہ چیز ہے جو انسان کو بڑی سے بڑی پریشانی، مصیبت سے محفوظ رکھتی ہے مگر کئی مائیں ہمارے معاشرے میں ایسی بھی ہیں جو اولڈ ایج ہوم میں رہتی ہیں، جنہیں بچے اپنے گھروں سے نکال دیتے ہیں۔
جس کے بعد یہی اولڈ ایج ہوم ان کے رہنے کا ٹھکانا ہوتا ہے۔ اولڈ ایج ہوم کی انتظامیہ انہیں خوش رکھنے کی بہت کوشش کرتے ہیں مگر پھر بھی یہ کبھی کبھی کافی اداس ہو جاتی ہیں۔
اسی اداسی کو ختم کرنے کیلئے مشہور اداکارہ عائشہ عمر اولڈ ایج ہوم بنت فاطمہ فاؤنڈیشن میں تشریف لائیں۔ یاد رہے لوگ بلبلے میں ان کے کردار کی وجہ سے خوبصورت کے نام سے بھی جانتے ہیں اور یہی ڈرامہ یہاں یہ مائیں کافی شوق سے دیکھتی ہیں۔ انہی کیلئے عائشہ عمر یہاں آئیں تو انہیں دیکھ کر تمام مائیں بالکل خاموش ہو گئیں کہ یہ یہاں کیسے لیکن اس کے بعد وہ خوش بھی بہت ہوئیں۔
یہی نہیں بلکہ عائشہ عمر نے ان کے ساتھ بیٹھ کر افطاری کی، ڈھیر ساری باتیں کی اور انہیں تحفہ کے طور پر کپڑے دیے اور ادارے کو کچن کا سامان بھی فراہم کیا۔ ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے ان کے اس احسن اقدام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو میں غور طلب بات یہ ہے کہ جب اداکارہ عائشہ عمر بنت فاطمہ اولڈ ایج ہوم میں افطاری تیار کر رہی تھیں تو انکی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
ان آنسوؤں کی وجہ یہ تھی کہ بنت فاطمہ فاؤنڈیشن کے اہلکار ان کا یہاں آنے پر شکریہ ادا کر رہے تھے تو ان سے کہا گیا کہ آپ جس طرح یہاں آئیں ہیں، ہمارے ساتھ یہاں گھل مل گئیں اس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ آپ کی تربیت بہت اچھی کی گئی ہے اور آپ کے دل میں اپنی ماں کیلئے بھی بے حد پیار ہے۔