یہ پانی کے جہاز میں تھے، لیکن وہ ڈوب گیا ۔۔ جانیے ایسے جوڑے کی کہانی جو اپنا خواب پورا ہونے سے پہلے ہی دنیا سے چلے گئے
والدین اپنے بچوں کی بھلائی کے لیے اکثر ایسے فیصلے کرتے ہیں جو یقیناً ان کے لیے مشکل ہوتے ہیں۔ بالکل ایس اہی ایک فیسلہ اس ونجوان جوڑے نے کیا۔ لیکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 21 سالہ جیگر اور 18 سالہ حنا دونوں کا تعلق عراقی کردستان سے ہے۔ یہ دونوں شادی شدہ تھے۔ اور حنا 6 ماہ کی حاملہ تھیں۔ دونوں نے اپنے بچے کو بہتر مستقبل اور کامیاب زندگی دینے کی غرض سے کردستان سے یورپی ممالک جانے کا فیصلہ کیا۔ وسائل محدود تھے۔ بہت زیاہد جمع پونجی تو نہ تھی۔ لیکن جتنی بھی رقم ان کے پاس دستیاب تھی۔ اس سے دونوں نے یورپ جانے کا فیصلہ کیا۔
سمندری ذریعے سے یورپ جاتے ہوئے دونوں حادثے کا شکار ہوگئے اور جان گنوا بیٹھے۔ کرسٹمس کی رات یعنی 25 دسمبر کو دونوں کا انتقال ہوا۔ ان سے متعلق کردستانی میڈیا میں یہ بات گردش کر رہی ہیں کہ یہ دونوں وہاں اس لیے جانا چاہتے تھے تاکہ بچے کو وہاں کی قومیت مل جائے۔ البتہ ان کی فیملی نے اس حوالے سے یہی بتایا کہ دونوں نے اپنی پسند کی شادی 1 سال قبل ہی کی تھی اور دونوں آگے پڑھنا چاہتے تھے۔ لیکن حالات موضوع نہیں تھے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے بچے کے مستقبل کے لیے یہ فیصلہ کیا۔