بشریٰ بی بی کے بھائی کی اینٹی کر پشن میں13جولائی کودوبارہ طلبی

ساہیوال(این این آئی) انٹی کر پشن ساہیوال ریجن کی جے آئی ٹی ٹیم نے سابق وزیرا عظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبےٰ مانیکا،مارکیٹ کمیٹی دیپالپور کے چئیر مین،سیکرٹری سمیت18 ملزموں کو 13جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔

ا حمد مجتبیٰ سمیت اس مقدمہ کا کوئی ملزم انٹی کر پشن جے آئی ٹی کے پیش نہیں ہوا۔انٹی کر پشن اوکاڑہ سر کل نے دیپالپور مارکیٹ کمیٹی کے چئیر مین طاہر ظہور،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی طاہر تنویر،رانا اظہار،رانا ابرارا حمد،رانا افتخار سمیت18ملزموں کے خلاف13جون کو کروڑوں روپے مالیت کا کمرشل پلاٹ20ہزار روپے کرائے پر سر کار سے لیکر جعل سازی سے الاٹ کرانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔اس مقدمہ کے چار ملزموں طاہر ظہور،طاہر تنویر،رانا اظہار اوررانا ابرارا حمدنے سپیشل جج انٹی کر پشن ساہیوال عارف محمود خاں نیازی کی عدالت سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 16جولائی تک کروا رکھی ہے۔ ملزموں کے خلاف13جون کو انٹی کر پشن سر کل اوکاڑہ نے 166,409,420ت پ اور5.2/47پی سی اے کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی آر میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبےٰ مانیکا کا نام نامزد نہ تھا لیکن دوران تفتیش ملزم قرار دے کر طلب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں