تم جو گئے تو جیسے میرے بازو ہی ٹوٹ گئے ۔۔ شگفتہ اعجاز کے والد انتقال کرگئے

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد آج رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شئیر کی اور ان یاد میں ایک کیپش بھی درج کیا۔

انسٹاگرام پر شئیر کر دہ تصویر پر شگفتہ اعجاز نے اپنے والد کے لیے کیپشن میں لکھا کہ ‘تم جو گئے تو جیسے میرے بازو ہی ٹوٹ گئے’۔

اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کے والد کے انتقال پر دکھ بھرے پیغامات اور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی شگفتہ اعجاز سے اپنے گہرے دُکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں