سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کے مسلمان اللہ کی راہ میں قربانی کرکے سنت ابراہیمی کو تازہ کر رہے ہیں۔ انگلینڈ میں کچھ مسلمان آج عید منا رہے ہیں جبکہ کچھ کل پاکستان کے ساتھ عید منائیں گے جبکہ بوہری برادری دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج عید منارہی ہے، کراچی کی بوہری مسجد میں نماز عید ادا کی گئی اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔
Load/Hide Comments