اگر راز کھول دیے تو قیامت آجائے گی.. عمران خان کے خلاف غصے میں بولتے عامر لیاقت حسین کی ویڈیو وائرل

خان صاحب ہم غدار نہیں ہیں، غدار نہیں ہیں ہم۔ آپ نے قومی اسمبلی کے اراکین کو غدار قرار دے دیا اور مجھے بھی جبکہ میرے تو دل میں تکلیف تھی اور ووٹنگ والے دن جب میں اسپتال سے اسمبلی پہنچا تو بہت دیر ہوچکی تھی دروازے بھی بند ہوچکے تھے”

یہ کہنا ہے حال ہی میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے معروف سیاست دان عامر لیاقت حسین کا جنھوں نے اپنی ویڈیو میں کافی غصے سے عمران خان کو مخاطب کیا ہے۔ ویڈیو دیکھیے

عامر لیاقت کا دعویٰ

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت کس قدر غصے اور بلند آواز سے عمران خان کو مخاطب کررہے ہیں کہ پہلے میں نے آپ کو ووٹ دیا تھا لیکن اب ان کو ووٹ دوں گا جو غدار نہیں ہیں۔ عامر لیاقت نے مزید کہا کہ “میں گواہی دیتا ہوں کہ عمران خان نے مجھے بلا کر کہا کہ میں جنرل باجوہ کو ہٹانے والا ہوں۔ میں بہت بڑی بات کہہ رہا ہوں اگر بتادی تو قیامت آجائے گی۔ میں خاموش بیٹھا ہوں کیونکہ تمھاری طرح نہیں ہوں جو راز کھولتا پھرے اور لہرا کر جھوٹے خط دکھاتا پھرے۔ وہ خط جعلی ہے، وہ خط اسد صاحب سے لکھوایا گیا ہے اور اس معاملے میں شاہ محمود قریشی بھی شامل ہے۔مجھے چپ رہنے دو اور تم بھی چپ رہو”

آصف علی زرداری کوئی بیماری نہیں بلکہ بیداری ہیں

اس کے بعد عامر لیاقت نے نام لیے بغیر کہا کہ ایوان صدر میں جو ڈینٹسٹ بیٹھا ہے اسے کہو کہ الٹے سیدھے بیان دینا چھوڑ دے۔ آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سب آصف علی زرداری کو برا کہتے رہے کہ وہ ایک بیماری ہیں لیکن آج میں کہتا ہوں کہ وہ آصف علی بیداری ہیں اور اب یہ نہیں کہنا کہ میں اس کے ساتھ ملا ہوا ہوں۔ خدا حافظ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں