تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ اس تصویر میں کتنے لوگ موجود ہیں! آپ کا جواب آپ کی شخصیت اور ذہانت سے متعلق کیا کہتا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایسی کئی تصاویر موجود ہیں جو کہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ کہہ جاتی ہیں، ایسی ہی چند تصاویر یہ بھی بتا سکتی ہیں کہ آپ کیا سوچتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اس تصویر میں آپ کو دو لوگ دکھائی دے رہے ہوں گے جو کہ آمنے سامنے بیٹھے ہیں، ایک گلوکاری کا مظاہرہ کر رہا ہے تو دوسرا سر پر مٹی کے برتن لیے بیٹھا تک رہا ہے۔

اگر آپ کی نظر سب سے پہلے انہی دو لوگوں کی جانب گئی ہے تو آپ انہی لوگوں میں شامل ہیں جو کہ سیدھی نگاہ رکھتے ہیں، ایسے لوگ اپنی منزل کو ایک سیدھے راستے کی طرح دیکھتے ہیں۔ ان لوگوں کی ایک اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں اور کئی مصیبتوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

لیکن اگر آپ نے اس تصویر میں سب سے پہلے ایک بوڑھے اور بوڑھی کو دیکھا ہے، تو آپ بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں جو کہ عام چیزوں کو پہلے دیکھتے ہیں۔ ایسے لوگ پہلے آنکھوں دیکھے حال پر یقین کر لیتے ہیں لیکن جب حقیقت کھلتی ہے تو واضح ہوتا ہے۔

اور اگر آپ نے تصویر میں ان دونوں چیزوں کے ساتھ بوڑھی خاتون کے کان میں موجود جھمکے پر نظر ڈالی ہو تو یہ ایک کانچ کی بوتل معلوم ہو رہی ہے۔ اسی طرح بوڑھے کے کان میں ایک لڑکی موجود ہے۔ اگر آپ نے بھی اس تصویر میں یہ دونوں چیزیں دیکھ لی ہیں تو آپ بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں جو کہ ہر چیز کو غور سے دیکھتے ہیں۔

ایسے لوگ ہر معاملے میں باریکی سے جائزہ لیتے ہیں، ایسے لوگ ہر معاملے میں بہت دیکھ بھال کر فیصلہ لیتے ہیں اور ہر کام میں مطمئن ہونے تک رکتے نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں