سابقہ اہلیہ خوشی سے نہال تو دوسری طرف اداکار رو گئے ۔۔ عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنے پر مشہور شخصیات کا ردعمل

عمران خان کو وزیراعظم کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اب پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستاروں میں بھی غم پایا جاتا ہے، کوئی رو گیا تو کوئی آج بھی انہیں اپنا لیڈر مان رہا ہے۔ اس کے علاوہ اب یہ مختلف بیانات کے زریعے عمران خان سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

حنا خواجہ بیات:

ملک کی مشہور سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا سوشل میڈیا پر ایک کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ صاف بولتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں کہ رمضان کا مہینہ رحمت کا مہینہ تو ہے لیکن اپنے گناہوں سے توبہ کرنے اور معافی مانگنے کا مہینہ بھی ہے۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ اللہ پاک فرماتے ہیں کہ جیسی قوم ہوگی میں تمہیں ویسے ہی حکمران دوں گا۔

تو کیا آج ہم ایسی قوم بن چکے ہیں کہ ہمیں ایسے لیڈر ملیں جو پوری دنیا میں مسٹر 10 پرسنٹ کے نام سے مشہور ہوں، دنیا بھر میں انکی کرپشن کے قصے سنائے جاتے ہوں۔اور یہ ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ حنا خواجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے آج محب وطن، ایماندار لیڈر کھو دیا ہے۔

مشی خان:

اداکارہ مشی خان تو اپنے آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ سکیں اور خان صاحب کی ایک تقریر سن کر آبدیدہ ہو گئیں۔

یمنیٰ زیدی:

یمیٰ نے لکھا کہ اگر کوئی سیدھے راستے پر ہے تو وہ ہمیشہ اوپر کی جانب رہے گا، عمران خان کی حمایت کرنے والوں کی تعداد میں اب اضافہ ہو جائیگا۔

ایمن خان:

ایمن خان نے سابق وزیراعظم کو ایک سچا لیڈر قرار دیا ہے۔

وینا ملک:

وینا ملک نے کہا کہ عمران خان اس وقت دنیا کے مقبول ترین شخص ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے وینا ملک نے عمران خان کو دنیا کے مقبول ترین لیڈر شخص کہا ہے۔ وینا نے مزید کہا ہے کہ کون ہو گا؟ جو عمران خان جیسے لیڈر کی قدر نہیں کرے گا؟ ایسا شخص تو پہلے کبھی پاکستان کی تاریخ میں آیا نہیں، سچا، ایماندار، بے لوث، بہادر، دیندار اور حق گو۔

فرحان سعید:

اداکار فرحان سعید نے خان صاحب کے حق میں ٹویٹ کی اور لکھا کہ تم کتنے عمران گھر بھیجو گے، ہر گھر سے عمران نکلے گا۔

مایا علی:

مایا علی نے کہا ہے کہ ہم نے ایک جواہر، سچے سیاستدان اور ایماندار وزیراعظم کو کھو دیا،میں عمران خان کو سلام پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے اپنی پوری کوشش کی اور آخری دم تک پاکستان کی خودمختاری کی جنگ لڑی۔

شاہ ویر جعفری:

شاہ ویر جعفری نے لکھا کہ میں عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں، جس طرح وہ تنِ تنہا لڑے، اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ملک بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

عمران خان کی برطرفی پر ریحام خوشی سے نہال:

عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنے پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بہت خوش ہیں اور اس خوشی میں وہ خود ویڈیوز اور تصاویر ٹویٹر پر شیئر کر رہی ہیں۔ یہاں یہ بھی واضح کرتے چلیں کہ گزشتہ روز اسمبلی اجلاس سے پہلے ریحام خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں تھیں۔

انہوں نے اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مولانا غفور حیدری کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں علی محمد خان کو عمران خان سے زیادہ مذاحیہ قرار دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں