شادی کیلئے رشتہ اچھا ہے یا بُرا یہ عمل کرکے جانیں۔؟


اگر کسی کو رشتے کا پیغام آیا ہو اور گھر والے جاننا چاہتے ہوں کہ یہ رشتہ ان کے بچے یا بچی کے لیے مناسب ہے یا نہیں تو لڑکے یا لڑکی کے والدین میں سے کوئی بھی فرد اسم پاک یاخبیر کو7دن تنہائی میں1100مرتبہ پڑھے۔ اول و آخر21مرتبہ درود پاک بھی پڑھے اور اس کے بعد بات کئے بغیر سو جائے۔

اوّل تو پہلے دن ہی پتہ چل جاتا ہے لیکن اگر پہلے دن پتہ نہ چلے تو سات دن کے اندر اندر پڑھنے والے کو ہر صورت میں اس رشتے کی بابت اچھا یا برا ہونے کا پتہ چل جائے گا۔ الخبیرکے لغوی معنی خبر رکھنے والے کے ہیں اور یہ خبر احاطہ کرتی ہے کائنات سے متعلق ہر چیز پر کیونکہ خبیر وہی ہستی ہو سکتی ہے

جسے ہر وہ بات بھی معلوم ہو جو کوئی جن و انس یا کوئی فرشتہ نہ جانتا ہو۔ اس اسم پاک کی تعریف میں اللہ تعالیٰ ہی خبیر نظر آتا ہے کیونکہ اسے ہر چیز کی خبر ہے اور تمام اشیاء کی اور تمام مخلوق کی تمام تر باریکیاں اس کی نظر میں ہیں

اور وہ ہر وقت ہر چھوٹی بڑی چیز کی پوری طرح خبر رکھتا ہے اللہ تعالیٰ جل شانہ، تمام عالموں کے حالات سے باخبر ہے اور کسی بھی عالم کی کسی بھی چیز کا علم ہونا اس کے دائرہ اختیار سے باہر نہیں۔اسی لیے اللہ تعالیٰ جل شانہ کو یا خبیر کے اسم پاک سے یاد کیا جاتا ہے۔

یہ اسم پاک جمالی ہے اور اس کے اعداد812ہیں ۔ اس اسم کو ان تمام باتوں سے منسوب کیا جاتا ہے جو باتیں انسانی عقل میں نہ آ سکتی ہوں انسانی فطرت اپنے کل کے بارے میں جاننے کے لیے بڑے بے چین ہے اور اس کے لیے وہ طرح طرح کے علوم کا سہارا لیتی ہے جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا

اپنا تبصرہ بھیجیں